اسٹیٹ بینک نے خسارے کی تفصیلات جاری کر دیں


کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب 34 کروڑ ڈالر تھا اور 9 ماہ کا اشیا و خدمات کا مجموعی خسارہ 21 ارب 29 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

مارچ میں تجارتی خسارہ 3 ارب 17 کروڑ ڈالر رہا اور اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ مارچ میں 3 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا لیکن رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا اور 9 ماہ میں اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 33 ارب 27 کروڑ ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں جاری کھاتہ کو ایک ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا خسارہ 13 ارب 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جاری کھاتہ کا خسارہ 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

9 ماہ کا خسارہ جی ڈی پی کا 41.3 فیصد ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ کا خسارہ جی ڈی پی کا 11.5 فیصد تھا۔


متعلقہ خبریں