اسرائیلی فورسز ناکام: مسجد اقصیٰ میں ڈیڑھ لاکھ فلسطینوں نے نماز جمعہ ادا کی

اسرائیلی فورسز ناکام: مسجد اقصیٰ میں ڈیڑھ لاکھ فلسطینوں نے نماز جمعہ ادا کی

یروشلم: رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کی۔ یہ بات یروشلم اسلامی وقف بورڈ نے بتائی ہے۔

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کا دھاوا: درجنوں زخمی، بڑی تعداد گرفتار

ہم نیوز نے مؤقر نشریاتی ادارے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کے احاطے میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کی نماز کے دوران اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد سے بے دخل کرنے کی بھی کوشش کی۔

نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، ربڑ کی گولیوں کے استعمال سے 30 سے زائد فلسطینی اور تین صحافی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے اس ضمن میں اسرائیلی پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے پتھراؤ کرنے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔

مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیل نے قدیم قبرستان مسمار کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل مسجد اقصٰی میں یہودیوں کو عبادت کا موقع دینے کے لیے مسلمان نمازیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا گیا تھا۔

مسلمان نمازیوں نے جب اس امتیازی سلوک پر احتجاج کیا تو انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس سے متعدد مسلمان زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصیٰ پر حملہ ،100 نمازی زخمی

اسرائیلی پولیس نے گزشتہ جمعہ کے دن بھی 150 سے زائد فلسطینیوں کو شیلنگ کرکے زخمی کردیا تھا جب کہ 400 سے زائد نمازیوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں