پاکستان میں بجلی کے شعبے میں بہتری کیلئے امریکہ کا 32.5 ملین ڈالرز کے منصوبے کا آغاز

پاکستان میں بجلی کے شعبے میں بہتری کیلئے امریکہ کا 32.5 ملین ڈالرز کے منصوبے کا آغاز

اسلام آباد: امریکہ نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کے لیے 23.5 ملین ڈالرز کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ منصوبے کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنا ہے۔

اسلام آباد میں 8 بار بجلی گئی، باقی ملک کا کیا حال ہو گا؟چیئرمین نیپرا سے ان کی بیوی کا شکوہ

ہم نیوز کے مطابق امریکی سفاتخانے نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں بجلی کے شعبے کی بہتری کے لیے منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے شروع کیا جانے والا منصوبہ آئندہ چار سالوں کے بعد مکمل ہو گا جب کہ اس منصوبے پر کل لاگت کا تخمینہ دو کروڑ 35 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔

بجلی 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی

اس منصوبے کی تکمیل کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلی کےاثرات سے نمٹنا اور شفاف ذرائع سے توانائی کا حصول ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یوایس ایڈ پاکستانی مشن کی ڈائریکٹر جولی کوئنن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکہ بجلی کی پیداوار کو مؤثر، پائیدار اور جدید خطوط پر استوار کرنے کا خواہاں ہے۔

فیصلہ عوام کریں: ترقی، دوائی، آٹا، چینی، گیس و بجلی چاہیے یا عمران کا جھوٹ؟مریم اور نگزیب

جولی کوئنن کے مطابق پاکستان کے ساتھ بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، منصوبہ ہول سیل پاور مارکیٹ کے قیام کی کوششوں میں بھی معاونت کرے گا۔


متعلقہ خبریں