مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ چوہدری نے سالک نے میرے مشورے سے وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دیا۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے انتخابات میں سالک نے جو قدم اٹھایا اور جس طریقے انہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا وہ میرے مشورے سے اور مجھ سے پوچھ کر کیا۔
چوہدری شجاعت حسین کا اہم بیان
چوہدری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا ہے اور میرے مشورے سے وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔ pic.twitter.com/ZiPSvY1C1S
— Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) April 22, 2022
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے استعفیٰ، ارکان سے ون آن ون ملاقات کروں گا، اسپیکر قومی اسمبلی
انہوں نے کہا ہے کہ ق لیگ کے دونوں وزرا ملکی سلامتی پر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے کیونکہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز پر قابو پانا ترجیح ہے جبکہ رواداری اور وضع داری ہمارا شیوہ ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا چارج دیا گیا ہے۔