عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دستاویزات

عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر پر 98 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دستاویزات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال پر اپنے دور حکومت کے ساڑھے تین سالوں کے دوران 98 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ کیے۔

عمران خان نے توشہ خانہ سے جتنا کمایا، اتنا پوری زندگی میں نہیں کمایا: مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق وفاق کی برسراقتدار حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق اگست 2018 سے لے کر مارچ 2022 تک کے دوران سرکاری ہیلی کاپٹر کے ایندھن اور مرمت پر تقریباً ایک ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے اپنی کانفرنس میں کہا کہ وہ کہتے تھے کہ سائیکل پر دفتر جائیں گے مگر بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک کا سفر ہیلی کاپٹر پر کیا جس پہ قوم کے 98 کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جب پی ٹی آئی حکومت کے آغاز پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم کے سفر پر تنقید ہوئی تھی تو اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر کی سواری مہنگی نہیں ہے کیونکہ اس پر 50 سے 55 روپے فی کلومیٹر خرچ آتا ہے اور عوام بھی روٹ نہ لگنے سے پریشان نہیں ہوتے ہیں۔

’خیبرپختونخوا حکومت کا لاوارث ہیلی کاپٹر‘

ن لیگ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری دستاویزات کے مطابق ہیلی کاپٹر کی سواری فی گھنٹہ دو لاکھ 75 ہزار روپے صرف ایندھن کی مد میں خرچ ہوئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار سابق وفاقی وزیر کے دعوؤں کی مکمل طور پر نفی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے تحت فلائٹ کا کل خرچ 47 کروڑ 36 لاکھ روپے آیا ہے جب کہ مرمت اور دیکھ بھال کی مد میں تقریباً 52 کروڑ روپے اخراجات آئے ہیں۔

عمران خان نے بطور وزیراعظم ہیلی کاپٹر پر 55 کروڑ کا تیل جلا دیا، مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے مطابق سرکاری دستاویزات کے تحت بنی گالا سے وزیراعظم آفس کا راستہ صرف 15 کلو میٹر کا ہے جب کہ ہیلی کاپٹر کی پرواز فی گھنٹہ دو لاکھ 75 ہزار روپے کی ہوتی ہے۔ اعداد و شمار کے تحت ہیلی کاپٹر پر روزآنہ آٹھ لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں