گورنر پنجاب کا  پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانے کے لیے خط، چیف سیکرٹری کا حکم ماننے سے انکار


گورنر پنجاب  نے پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کا تبادلہ کرنے سے انکار کردیا۔

گورنر پنجاب  نے پرنسپل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹانے کے لیے چیف سیکرٹری کو خط لکھا۔  گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے  پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کی جانب سے لکھے گئے خط  کی تحقیقات کا حکم دیا۔

گورنر پنجاب نے خط میں آگاہ کیا کہ  پرنسپل سیکرٹری کی جگہ اسپشل سیکرٹری عمر سعید کو اضافی چارج دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی تردید کردی، عمر سرفراز چیمہ عہدے پر ہیں: فواد چودھری

چیف سیکرٹری پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کا تبادلہ کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے جواب دیا کہ پرنسپل سیکرٹری  نے گورنر پنجاب کو خط لکھ کراپنی ذمہ داری نبھائی۔

ان کا کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری تھی کہ آئین کی خلاف ورزی پر گورنر پنجاب کو آگاہ کرتا جو انہوں نے کیا۔پرنسپل سیکرٹری کی جانب سے اٹھائے جانے والا اعتراضات درست تھے۔

واضح رہے کہ پرنسپل سیکرٹری راشد منصور نے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو دو خطوط لکھے تھے۔ پہلے خط میں گورنر پنجاب کو حمزہ شہباز سے حلف لینے کا کہا تھا جبکہ دوسرے خط میں گورنر کو موصول ہونے والی سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کو ازخود مسترد کیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں