سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہصرف 4 ہفتےمیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ کمی عدم اعتماد کی قرارداد کے بعد ہوئی۔ صرف 4 ہفتےمیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
In just 4 weeks after the no confidence resolution was filed, Pakistan foreign exchange reserves fell by more than $5 billion. Nearly one fourth of total reserves gone in just 4 weeks!!! The longer this artificial govt continues the deeper economic crises. #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 20, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کل ذخائر کا تقریباً ایک چوتھائی صرف 4 ہفتوں میں چلا گیا۔یہ جعلی حکومت جتنی دیر تک رہے گی معاشی بحران اتنا ہی گہرا ہوگا۔