وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بدھ کو طلب کر لیا۔

ہم نیوز کے مطابق نئی حکومت کے تحت اور نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پہلا کابینہ کا اجلاس کل بلایا گیا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس بدھ کو صبح 10 بجے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہبا زشریف کی کابینہ نے آج حلف اٹھا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے نمٹا جائے گا، مریم اورنگزیب

وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث حلف  لینے سے انکار کر دیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں 31 وفاقی وزراء اور 3 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ تین مشیر بھی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں