پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے: شہباز شریف کا مودی کو جوابی خط

پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے: شہباز شریف کا مودی کو جوابی خط

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔ انہوں نے یہ بات اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو لکھے گئے جوابی خط میں کہی ہے۔

وزیراعظم کی سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایت

ہم نیوز نے اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جوابی خط لکھا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب میاں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لکھے گئے اپنے خط میں پاکستان سے تعمیری تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

نریندر مودی کی وزیراعظم شہبازشریف کو مبارک باد

جوابی خط میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے اور بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

بھارتی وزیراعظم نے وزیراعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوز کر سکیں۔

مبارکباد کا شکریہ، آئیں امن بڑھائیں،لوگوں کی ترقی پر توجہ دیں،شہباز شریف کی مودی کو پیشکش

جوابی ٹوئٹ میں بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت سے امن اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہا ں ہے۔


متعلقہ خبریں