مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں اور نوجوانوں کو ٹی وی سے دور رکھیں۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’ عوام سے اپیل ہے کہ “پیرنٹل گائیڈ” کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بچوں اور نوجوانوں کو ٹی وی سے دور رکھیں کیونکہ کچھ دیر بعد بداخلاقی اور بدتہذیبی کی غلاظت ٹی وی سکرینوں سے ابلنے والی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ ڈیلے میکنزم استعمال کریں تاکہ قوم گالیوں سُننے سے بچ سکے۔