وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اجلاس

shehbaz sharif

 وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اجلاس ہوا۔

اجلاس میں شعبہ توانائی ، پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنانے سے متعلق امور اور  سبسڈی کو ریلیف کے ساتھ جاری رکھنے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں بجلی لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات پر بھی زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کے فارمولے پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

یاد رہے گزشتہ روز ن لیگ کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے بتایا تھا کہ آج پیٹرولیم پر میٹنگ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہے کہ فوری طور پر مہنگائی ختم نہیں کرسکتے، کچھ تو آنسو پونچھے جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت وفاقی حکومت پیٹرول میں 40 روپے فی لیٹر نقصان کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں