وزیراعظم نے مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کو بڑ ے چیلنجز قرار دیدیا

وزیراعظم کی سینئر صحافیوں اور ان کے گھروں کا تحفظ یقینی بنانے کی سخت ہدایت

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مہنگائی، بیروزگاری اور معیشت کو بڑے تین چیلنجز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیراعظم کا پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو سروس شروع کرنیکا حکم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیے جانے والے افطار ڈنر میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج بڑا مصروف دن گزارا ہے، معاشی امور پر بریفنگ لی ہیں،
ملک کو بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

فارمیشن کمانڈرز کا آئین و قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد

انہوں ںے کہا کہ انتقامی سیاست نہیں کریں گے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور قانون و ادارے اپنا راستہ خود لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ فوج اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم ناقابل برداشت ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل ہوگا، نیب کو کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

’’کمرکس لیں، خدمت کرنے آئے ہیں‘‘ وزیراعظم کا ہفتے میں صرف ایک چھٹی کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق نو منتخب وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی کابینہ ایک دو روز میں تشکیل پا جائے گی، پارلیمنٹ کا ڈیڑھ سال کا عرصہ باقی ہے، میرا فیصلہ اتحادی کریں گے، پیپلزپارٹی کو کابینہ میں آنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں