شہباز، زرداری اور بلاول کا عوامی مفادات پر اتفاق رائے سے چلنے کا عزم

شہباز، زرداری اور بلاول کا عوامی مفادات پر اتفاق رائے سے چلنے کا عزم

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مفادات پر اتفاق رائے کے ساتھ چلنے کے عزم کاا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف اور شاہ محمود کے کاغذات منظور: وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

ہم نیوز کے مطابق اس عزم کا اعادہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار میاں شہباز شریف کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

ملاقات میں فیصل کریم کنڈی، شازیہ عطا مری، خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ہم نیوز نے ملاقات کے متعلق ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ بات چیت کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی سے استعفے دیں گے، چوروں و ڈاکوؤں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے: شیخ رشید

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملاقات میں رہنماؤں کے درمیان انتخابی اصلاحات پر بھی گفت و شنید کی گئی اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔


متعلقہ خبریں