سوات ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح


پشاور: وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں ایک ارب درختوں کے حوالے سے جاری کردہ یو این ڈی پی کی رپورٹ پرانی ہے، الزام لگانے والے خود کرپٹ اور ڈاکو ہیں، 65 سال میں پچھلی حکومتوں کا ایک بھی میگا پراجیکٹ بتا دیں۔

خیبر پختونخوا میگا پراجیکٹ کے تحت سوات ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سوات ایکسپریس وے سے علاقے میں کاروباری، صنعتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا، اس کی تعمیر سے نہ صرف پشاور اور مینگورہ کا فاصلہ کم ہو جائے گا بلکہ سفر کرنے والوں کا قیمتی وقت بھی بچے گا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 81 کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے  دسمبر 2018 میں مکمل ہوگا، منصوبے پرمجموعی طور پر 34 ارب روپے کی لاگت آئے گی جبکہ اس سے شمالی علاقوں تک رسائی آسانی سے ممکن ہوسکے گی، ایکسپریس وے کے باقی ماندہ 30 کلومیٹر حصے پر تعمیراتی کام جاری ہے جسے رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے زیر انتظام سوات ایکپسریس وے منصوبے کا سنگ بنیاد اگست 2016 میں رکھا تھا۔


متعلقہ خبریں