پوری دنیا جانتی ہے ایک زرداری سب پر بھاری ہے، لطیف کھوسہ


کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے ایک زرداری سب پر بھاری ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آصف علی زرداری نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا اور تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ پنجاب اسمبلی کو خار دار تاریں لگا کے بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت ہے کہ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو جمع کیا اور ق لیگی رہنما بھی آصف زرداری کے ساتھ تھے انہیں مبارکباد دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لطیف کھوسہ نے کہا کہ ق لیگی رہنماؤں کی سیاسی بصیرت ایک دم سے دھڑام ہو گئی۔ سپریم کورٹ نے آئین اور قانون کی بالادستی قائم کی جبکہ سپریم کورٹ نے صدر اور اسپیکر کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل دیئے جبکہ عمران خان نے جو کوشش کی وہ ناکام ہو گئی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کی بالادستی پر مہروثبت ہے۔


متعلقہ خبریں