موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تحریک انصاف ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا۔
رکن ترین گروپ فیصل جبوانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو ذاتی معالجین نے پاکستان سفر کی اجازت دے دی، وہ پاکستان واپس آکر گروپ کی قیادت کریں گے۔
مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی، جہانگیر ترین گروپ کا اعلان
یاد رہے کہ جہانگیر ترین گزشتہ ماہ طبیعت خرابی کے باعث علاج کیلئے لندن گئے تھے۔