بزدار پلس سے مائنس: استعفیٰ منظور،کابینہ تحلیل،نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل


لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی منظور کر لیا.

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق عثمان بزدار کا استعفی منظور ہونے پر پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب استعفی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے۔

عمران خان کہیں گے تو سیاست میں کہیں نظر نہیں آوں گا،عثمان بزدار

خیال رہے کہ وزارت اعلیٰ کے منصب کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ کو نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کا نام وزارت اعلیٰ کے لیے دیا ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی صباء صادق نے کچھ دیر قبل بتایا تھا کہ خصوصی اجلاس میں وزیر اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکمران اتحاد کے نامزد وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کا مقابلہ حمزہ شہباز کریں گے۔


متعلقہ خبریں