علیم خان گروپ کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما علیم خان گروپ نے پرویز الہٰی کی حمایت سے انکار اور اپوزیشن کا غیر مشروط ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔

علیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ علیم خان گروپ ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ نہیں دے گا اور پی ٹی آئی کے ہر مخلص کارکن کو پرویز الہٰی کی نامزدگی پر اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیا پاکستان پرویز الہٰی بنائیں گے تو پی ٹی آئی کو بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ کوئی سودے بازی نہیں کریں گے اور اپوزیشن کا غیر مشروط ساتھ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات فواد چودھری کا سیاسی صورتحال پر دلچسپ تبصرہ

میاں خالد محمود نے کہا کہ ترین گروپ کے ساتھی محب وطن اور قوم کا درد رکھنے والے ہیں جبکہ جہانگیر خان ترین کی پی ٹی آئی کے لیے بہت قربانیاں ہیں، ہم ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔


متعلقہ خبریں