سات سالہ اوپرا گلوکارہ کا نام گنیز بک میں شامل


پختہ اور بہترین آواز، سات بچی نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرا لیا، جس کے بعد وہ دنیا کی کم عمر ترین اوپرا گلوکارہ کی سند رکھنے والی سنگر بن گئی ہے۔

پٹس برگ سے تعلق رکھنے والی بچی کا نام وکٹری برنکر ہے، اس کی عمر اب 10 سال ہو گئی ہے، لیکن گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے سات برس کی عمر میں ہی کم عمر ترین اوپرا ہاؤس گلوکارہ قرار دے دیا تھا۔

وکٹری برنکر نے 3 سال قبل 8 لوگوں کے ساتھ پبلک تھیٹر میں پرفارم کیا تھا، جس پر سننے والوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اتنی بہترین، پختہ اور پکے سروں والی آواز نہیں سنی۔

بچی نے بتایا کے ان کی والدہ جنہوں نے ان کو گود لیا تھا، کے مطابق وہ بہت جلد بولنا شروع ہو گئی تھیں، اور دو سے ڈھائی سال میں پہلا گانا بھی گالیا تھا۔

وکٹری برنکر اب گلوکاری میں مہارت حاصل کر چکی ہے، اب وہ  تین مختلف انداز میں سات  زبانوں میں گانا گاسکتی ہیں۔ جس میں اوپرا گائیکی بھی شامل ہے۔

امریکا گوٹ ٹیلنٹ نامی پروگرام میں وہ گولڈن بزر کے درجے تک پہنچ چکی تھیں جو وکٹری کی زندگی کا ایک یادگار لمحہ بھی تھا۔


متعلقہ خبریں