وزیراعظم عمران خان کی پرویز الہیٰ سے ملاقات کی اندرونی کہانی


وزیراعظم عمران خان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئیْ

مسلم لیگ ق کی جانب سے ملاقات کا پریس نوٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرویز الہیٰ کو بتایا کہ میں نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا ہے،میں پارٹی کی طرف سے آپ کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الہٰی کو مبارک باد دی اور اپنی نامزدگی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، چوہدری پرویز الہٰی

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے منصب پر نامزدگی پر شکریہ کرتا ہوں، آپ کے اعتماد پر انشاء اللہ پورا اتروں گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق بطور اتحادی بھر پور تعاون کرے گی اور مل کر عوام کی خدمت کریں گے۔


متعلقہ خبریں