27مارچ کا جلسہ، پی ٹی آئی قافلے دارالحکومت کی طرف روانہ


حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے درالحکومت اسلام آباد میں جلسے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جلسے کے لئے ملک بھر سے کارکنوں کے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، 27 مارچ کو ایک تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم ایسے نکلے گی جو پہلے کبھی بھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔ قوم کا لیڈر عمران خان حرمت رسولﷺ کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سے بھی لوگ جلسہ میں شرکت کیلئے آ رہے ہیں، عوام نے فیصلہ کر لیا ہے جو 27 مارچ کو گراؤنڈ میں نظر آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی عوام کو 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک کا مستقبل بچانے کیلئے نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام گھروں سے نکل کر اپوزیشن کی سیاسی قبر کھود دے گی۔ اپوزیشن کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔اپوزیشن کے سیاسی جنازے پر نیا پاکستان کھڑا ہو گا۔


متعلقہ خبریں