اسلام آباد: گھی، خوردنی تیل، دالیں،آٹا، آلو، بچوں کا خشک دودھ، بیف، مٹن، چکن اور کیلے سمیت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
مہنگائی کم ہونے پر اپوزیشن سیخ پا، اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے، فواد چوہدری
ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.10 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 15.67 فیصد پر پہنچ گئی۔
جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے تحت ملک میں برائلر مرغی کی فی کلو قیمت نے ٹرپل سنچری مکمل کر لی، برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی کلو قیمت 302 روپے 8 پیسے تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے جس کے بعد اڑھائی کلو ٹن 52 روپے 2 پیسے تک مہنگا ہو گیا ہے۔
امر بالمعروف نہیں کہتا، ملک کو کرپشن کا گڑھ بنادو یا بجلی کے نرخ بڑھا دو: احسن اقبال
اعداد و شمار کے تحت ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 4 روپے43 پیسے، آلو 57 پیسے، دہی 1 روپے 37 پیسے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 9 روپے 19 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1172 روپے 8 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔
ہفتہ وار جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تازہ دودھ 78 پیسے، پیاز 25 پیسے جب کہ مٹن کی کلو قیمت 5 روپے 8 پیسے بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے تحت دال ماش، دال مسور، دال مونگ ،بیف اور بچوں کا خشک دودھ بھی مہنگا ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے تحت ایک ہفتے کے دوران صرف 8 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جن میں لہسن، ٹماٹر، انڈے گڑ اور چینی شامل ہیں۔
عمران خان نے جاتے جاتے مہنگائی کی بمباری تیز کر دی، بلاول بھٹو
ہم نیوز کے مطابق رپورٹ کے تحت ایک ہفتے کے دوران چاول، بریڈ اور نمک سمیت 18 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے۔