دنیا میں چائے کی پتی کی ایک ایسی قسم بھی پائی جاتی ہے جس کی قیمت فی کلو گرام 184,000 ڈالر یعنی تین کروڑ روپے سے زائد ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے پہاڑوں پر اگنے والی پتی کو مشہورہ کمپنی گلاس بیلی فروخت کرتی ہے۔
نایاب چائے کی پتی کی اقسام میں سے ایک کا کا نام روگائی ہے، دوسری قسم کی پتی چین کی وویائی پہاڑیوں پر اگتی ہے اور اسے چٹان والی چائے (راک ٹی) بھی کہا جاتا ہے تاہم چٹانی چائے کی مزید کچھ اقسام ہیں جن میں ڈا ہونگ پاؤ، روگائی اور شوئی ژیان مشہور ہیں۔
ان میں سب سے مہنگی چائے کا نام ’نائی لین کینگ روگائی‘ ہے جو پہاڑیوں کے دشوار گزار حصوں پر اگتی ہے۔ اس چائے کو مخصوص سند یافتہ افراد ہی بناتے ہیں اور اس کے ایک کپ کی قیمت 3500 سے 4000 ڈالر تک ہے۔
چین میں انتہائی قیمتی چائے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ سال 2002ء میں وایو پہاڑیوں کی ایک چائے کی 20 گرام مقدار جو کبھی چینی بادشاہ کے لیے مخصوص کی گئی تھی وہ 28 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔