او آئی سی اجلاس افغانستان کی صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو گا، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات آج کرغزستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہی جس میں  باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ دونوں جانب سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے مل کر کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک چین تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف کی چینی ناظم الامور سے ملاقات

کرغزستان کے وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور  سفارتی تعاون میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کرغزستان کے وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


متعلقہ خبریں