سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ: جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان اور 3 شہری شہید


باجوڑ:  سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 3 کشمیری شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ تین شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: کمانڈر سمیت 7 دہشت گرد ہلاک

شہدا میں نائب صوبیدار اشتیاق اور ساہی کامران شامل ہیں۔ شہید ہونے والے 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق کا تعلق نوشہرہ سے ہے جب کہ 21 سالہ سپاہی کامران کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے۔


متعلقہ خبریں