27 مارچ کواسلام آباد میں جلسہ ہوگا،یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے،وزیر اعظم


وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا ہے  کہ27 مارچ کواسلام آباد میں جلسہ ہوگا،یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر ایک پیغام میں  کہا 27 مارچ کواسلام آباد میں جلسہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لوگوبھی جاری کردیا۔


انہوں نے اپنی ٹویٹ  میں کہا ہے کہ جلسے کا موضوع امربالمعروف ہے۔ یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے۔عوامی حاضری کےتمام ریکارڈ توڑنےکاخواہشمند ہیں۔


انہوں نے کہا ہے  کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سیاسی مافیا کا لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیاستدانوں کو خریدنے کی مذمت کرتا ہوں۔

 


متعلقہ خبریں