وفاداریاں بدلنے کی آئینی شق کی تشریح، حکومت کا سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ میں ریفرینس فائل کرنے کا فیصلہ کر لیا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومت سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس فائل کرے گی اور سپریم کورٹ سے پارٹی اراکین کی وفاداریاں تبدیل کرنے سے متعلق قانون پر رائے مانگی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی رکن کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے اور رقم کے بدلے وفاداری تبدیل کرنے پر رائے مانگی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں معلوم تھا چور کپتان کا اقتدار برداشت نہیں کر سکیں گے، شہباز گل

فواد چوہدری نے کہا کہ مفادات کے بدلے وفاداری تبدیلی پر رکن کی نااہلیت تاحیات ہو گی یا دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہو گی کہ ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔


متعلقہ خبریں