الیکشن کمیشن کا جلسے کرنے پر نوٹس، وزیراعظم کا اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع


وزیراعظم عمران خان نے جلسوں میں شرکت پرالیکشن کمیشن کے نوٹس کےخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

رجسٹرار نے وزیراعظم اوروفاقی وزیراسد عمرکے دستخطوں سے دائردرخواستیں آج ہی سماعت کےلیے مقرر کردیں۔ چیف جسٹس کچھ دیر بعد رجسٹرار کے اعتراض کے ساتھ سماعت کرینگے۔ رجسٹرار نے وزیراعظم عمران کی پٹیشن پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران کا بیان حلفی بھی نہیں، بائیو میٹرک بھی نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا

وفاقی وزیراسد عمروکلاء کی ٹیم کے ہمراہ ہائیکورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے الیکشن کمیشن کےنوٹسزکےخلاف درخواست دائرکی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اوروفاق کوبذریعہ سیکرٹری کابینہ فریق بنایا۔ وفاقی وزیراسد عمرنے میڈیا سے گفتگومیں کہاکہ قانون سازی کے زریعے پبلک آفس ہولڈر الیکشن مہم میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔ قانون سازی ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن نے نوٹسز جاری کیے، الیکشن کمیشن کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار نہیں تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں