پاکستان نے بھارت کا حادثاتی طور پر میزائل گرنے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔
وزیراعظم کے مشیر قومی سلامی معید یوسف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ پاکستان میں گرنےوالا میزائل ایک حادثہ تھا، واضح کرتےہیں بغیر ثبوت کے یہ سادہ وضاحت ناکافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی وضاحت دنیا کے لیے ناقابل قبول ہونی چاہیے۔
چین کا بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ
دوسری جانب چین نے بھی بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کےواقعے کی مکمل تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنائیں۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت واقعے کا بغور جائزہ لیں۔ایسے واقعات بچنے کے لیے موثر اقدام کیاجائے۔