عدم اعتماد بمقابلہ جلسے، وزیراعظم آج حافظ آباد میں پاور شو کریں گے


وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی جلسے سے خطاب کرینگے،عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تحریک انصاف کا آج چوتھا جلسہ ہوگا،تحریک انصاف اس سے پہلےمنڈی بہائوالدین،میلسی اور لوئر دیر میں جلسے کرچکی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ حافظ آباد تیار ہو!

سینیٹر فیصل جاوید نےکہا کہ عوام وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کررہے ہیں،اپوزیشن  کی تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی۔

پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ جلسوں میں عوام کی بھرپور شرکت حکومت پر قوم کےاعتماد کا واضح اظہار ہے،اپوزیشن جماعتیں مل کر بھی اس سے آدھی عوام کو بھی اکٹھا نہیں کرسکتی۔
وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھ رہا ہے،منڈی بہاء الدین ،میلسی اور لوئر دیر جلسے نے اپوزیشن کے غبارے سے ہو انکال دی۔

کپتان نے ثابت کردیا کہ عوام صرف ان کے ساتھ کھڑی ہے،حکومتی اقدامات سے عوام خوش اور مطمئن ہیں۔

حافظ آباد کا جلسہ بھی اپوزیشن کے ارمانوں پر مزید اوس ڈالے گا،عدم اعتماد کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے،اپوزیشن کی ایک چال کے بدلے حکومت نے دس پلان ترتیب دے رکھے ہیں، اپوزیشن جدھر سے بھی آئے گی جواب نہلے پہ دھلا ملے گا۔


متعلقہ خبریں