تقریر وزیراعظم کی نہیں، کنٹینر پر کھڑے ہارے ہوئے انسان کی تھی: حمزہ شہباز


لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے عمران خان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوتے ہی وزیراعظم بدزبانی اور تضحیک پر اتر آئے ہیں۔

عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے، میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ کی جانے والی تقریر وزیراعظم پاکستان کی نہیں بلکہ کنٹینر پر کھڑے ایک ہارے ہوئے انسان کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک کو نااہلی اور کرپشن کی دلدل میں ڈبونے کا حساب دینے کا وقت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اب عوام کو مایوسی، غربت اور مہنگائی کی پاتال میں دھکیلنے کے حساب دینے کا بھی وقت ہے۔

وزیراعظم! جو کرنا ہے کر لو، 3 سے 4 دن ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

حمزہ شہباز نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن ملک کو اس آسیب سے چھٹکارا دلوانے کے لیے پوری طرح یکسو ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار سے محرومی کے خوف نے وزیراعظم کو بوکھلا دیا ہے۔

 کہتا ہے باہر نکالا تو خطرناک ہو جاؤں گا، میں کہتا ہوں بسم اللہ، آؤ تو سہی: زرداری

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے کہا کہ اسی
بوکھلاہٹ میں ملک کی رہی سہی خارجہ پالیسی کو بھی داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات اور کیسز کی حقیقت عوام پر عیاں ہو چکی ہے۔


متعلقہ خبریں