جہانگر ترین کی وہ قدر نہیں کی گئی جو ہونی چاہیے تھی،علیم خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ جہانگر ترین کی وہ قدر نہیں کی گئی جو ہونی چاہیے تھی۔

پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے ترین گروپ کے اجلاس میں اراکین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔

علیم خان نے کہا کہ سیاسی جدوجہد میں ہم سب ایک دوسرے کے ہم سفر رہے ہیں اور میں 11سال پہلے پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہم نے اکٹھے وقت گزارا ہے۔ ہم نے وہ وقت بھی گزارا ہے جب ہم اپوزیشن میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ عہدوں کے بغیر اور ساتھ بھی وقت گزارا ہے جبکہ حکومت میں رہ کر بھی دیکھ لیا اور بغیر حکومت کے بھی دیکھ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: علیم خان نے جہانگیر ترین سے مشاورت تک وقت مانگ لیا

علیم خان نے کہا کہ اسحاق خاکوانی بڑے ہیں انہوں ہمیشہ بڑے ہونے کا ثبوت دیا لیکن اگر خاکوانی کا ہمارے لیڈروں نے کہنا نہیں مانا تو نقصان میں رہے ہیں۔ ہماری جدوجہد میں جو کردار جہانگیر ترین کا رہا وہ قابل ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہانگر ترین کینسر کا آپریشن کر کے سیدھے کنٹینر پر آئے تھے اور جہانگر ترین کی وہ قدر نہیں کی گئی جو ہونی چاہیے تھی۔ ہماری پارٹی کو نقصان ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں