پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کنٹینرآج رات ڈی چوک پہنچا دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نےڈی چوک اورگردو نواح میں واک تھرو گیٹ لگا دیئے ہیں۔ بلاول بھٹو اورکارکنوں کی حفاظت کے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
عمران خان خان ایمپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں آئے، وزیراعظم کے پاس 24 گھنٹے ہیں: بلاول
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کل ڈی چوک اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کرے گی۔