عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے،وزیر اعظم

بات سنیں: ہم نہیں جارہے، دیکھتے جائیں، شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکے گا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے، چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا ئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

وزیر اعظم  نے اجلاس میں  کہا ہے کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے،عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔

انہو ں نے  کہا ہے  کہ جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔جن کو مقدمات سے خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت سے انقلاب نہیں لا سکتے۔

وزیراعظم عمران خان  نے اجلاس میں جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی قانونی امور پر بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر دفاع پرویز خٹک،  مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان، گورنر خیبرپختونخوا، گورنر سندھ اورپنجاب  نے بھی اجلاس میں  شرکت کی ،


متعلقہ خبریں