اسلام آباد ہائی کورٹ: رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا آخری موقع


سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں بیان حلفی جمع کرانے کے لئے تین ہفتے کا وقت مانگ لیا، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار پر رانا شمیم نے کہا میں نے بیان حلفی وکیل کو دیا ہے انکے جائزہ لینے کے بعد جمع کروا دونگا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا آپ ایک لا افسر رہے ہیں، عدالت کے ساتھ ایسے نہ کریں، آپ نے بہت سنجیدہ الزامات لگائے جن کا آپ دفاع نہیں کر سکتے، آپ کارروائی آگے بڑھائیں یا پھر یہ عدالت کارروائی کریگی۔

یہ بھی پڑھیں: قصور چھاپنے والوں کا تھا، مجھے اکیلا دیکھ کر فرد جرم عائدکی گئی، رانا شمیم

رانا شمیم نے کہا میں نے بیان حلفی لیک نہیں کیا، نہیں معلوم انصار عباسی کو کیسے ملا، چیف جسٹس نے کہا آپ نے بیان حلفی لیک کرنے والوں کو نوٹس بھی نہیں بھیجا، جس پر رانا شمیم نے جواب دیا مجھے اگر معلوم ہو جائے کہ لیک کس نے کیا تو ان کو نوٹس بھیج دوں گا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا آپ نے اب بتانا ہے کہ بیان حلفی کس طرح لیک ہوا، اگر آپ عدالتوں کے ساتھ اس طرح کریں گے تو یہ مناسب نہیں ہو گا، انٹراکورٹ اپیل دائر کر سکتے ہیں تو بیان حلفی کیوں جمع نہیں کروا سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کیلئے 4 اپریل تک کا آخری موقع دیدیا


متعلقہ خبریں