اسلام آباد: صوبہ بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری سے ذاتی تعلق ہے، اب ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔
تم ہو کون؟ تمہارے والد کو کرپشن پر نکالا گیا تھا، نااہل کو جیل بھیجیں گے: بلاول
ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
آصف علی زرداری اور سردار یار محمد رند کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے متعلق استفسار پر پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا کہ آصف زرداری سے ذاتی تعلق ہے، اب ملاقاتیں ہوتی رہیں گی۔
ندیم افضل چن دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل
ہم نیوز کے مطابق ایک سوال پر سردار یار محمد رند نے کہا کہ سابق صدر پاکستان سے ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی خیریت دریافت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ جب ملتے ہیں تو لازمی سیاسی باتیں ہوتی ہیں۔