میں عمران خان کا کھلاڑی ہوں، بتا رہا ہوں کچھ بھی نہیں ہوگا، پرویز خٹک

چوروں کی عدم اعتماد لانے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں عمران خان کا کھلاڑی ہوں، بتا رہا ہوں کچھ بھی نہیں ہوگا، یہ ہم سے 10 ممبر لے گئے ہم نے ان کے 15 ممبر توڑ دیے ہیں۔

ایک جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج یہ سب عمران خان کو ہٹانے کیلئے یکجا ہوگئے ہیں، عمران خان صرف یہ کہتے ہیں کہ کیسز کا سامنا کریں یا پھر پاکستان کا پیسہ واپس کریں۔

پرویزخٹک نے کہا کہ میں وزیرا علیٰ رہ چکا ہوں ہر چیز کا جواب دے سکتا ہوں، لیکن ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ 14 سال گزارے ہیں ، ان میں کوئی ذاتی لالج ، مفاد جیسی کوئی چیز نہیں ہے، وزیراعظم  صرف ملک کااچھا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی صوبے میں گزاری اب وفاق میں گیا تو پتہ چلا کہ ملک کا کیا حل ہے، انہوں نے پاکستان کو قرض دار بنا دیا ہے، ان کے لیے ہوئےقرضوں کی قسطوں کی مد میں 15 ہزار ارب روپے ادا کررہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ ان کی قسطیں ادا کرنے کیلئے لینا پڑا، یہ تباہی اور بے روزگاری ماضی کی حکومتوں کی وجہ سے ہے، اپوزیشن کو صرف اپنے ذاتی مفاد کی فکر ہے یہ صرف اپنے لیے نکلے ہیں۔


متعلقہ خبریں