ملتان: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں متفق نہ ہوسکیں تو نگراں وزیراعظم کا تقرر آئینی طور پر ہو گا۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن، انتخابات میں انتظامات کے لیے اختیارات دے سکتا ہے، فوج کے ذریعے ہونے والے انتخابات قبول ہوں گے، دنیا کی کوئی طاقت انتخابات نہیں روک سکتی۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ انتخابات ہی قوم کی مشکلات حل کر سکتے ہیں، ووٹ کو عزت دلانے کا مرحلہ آ چکا ہے، ن لیگ الیکشن کیلیے تیار ہے اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہو گی۔
آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب صوبوں کو نہیں، دلوں کو فتح کرنا ہوتا ہے جو نوازشریف کرچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں کشمیریوں، فلسطینیوں اور شام کے مسلمانوں کو بھی یاد رکھا جائے۔