نوجوان کارٹون دیکھ کر لکھ پتی بن گیا


لندن: برطانیہ کا نوجوان صرف کارٹون دیکھ کر لکھ پتی بن گیا۔

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کارٹون دیکھ کر لکھ پتی بنا جا سکتا ہے ؟ لیکن برطانیہ میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے جو صرف کارٹون دیکھ کر لکھ پتی بن گیا ہے اور اس وقت عیاشی کی زندگی گزار رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ الیگزینڈر ٹاؤنلی کو صرف کارٹون دیکھنے اور ان پر تبصرہ کرنے پر سالانہ 5 ہزار پاؤنڈ یعنی پاکستانی 11 لاکھ روپے ملتے ہیں۔

الیگزینڈر کو مشہور اینیمیٹڈ سیریز “دی سمپسنز” دیکھنے پڑتے ہیں جبکہ کارٹون دیکھنے پر اسے فری ڈونٹس بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔

برطانوی نوجوان کو سوشل میڈیا پر ان کے بھائی نے ایک پوسٹ میں انہیں ٹیگ کیا جس میں کمپنی کو ایسے شخص کی تلاش تھی جو”دی سمپسنز” کارٹون کی ہر قسط کو دیکھ کر اس پر تجزیہ کر سکے۔

الیگزینڈر جو پہلے ہی کارٹون “دی سمپسنز” کا بہت بڑا فین تھا اس نے فوری اس نوکری کے لیے درخواست جمع کرا دی اور یہ نوکری اسے مل گئی۔

الیگزینڈر جو پہلے ہی دی سمپسنز کا بہت بڑا فین تھا اس نوکری کیلئے درخواست جمع کروادی —فوٹو: جیم پریس

الیگزینڈر کے مطابق میں سمپسنز کا بہت بڑا فین ہوں اور اسے پیسے کے لیے دیکھنا ایک ایسی چیز ہے جس کا میں نے ہمیشہ خواب دیکھا ہے۔

تاہم الیگزینڈر نے بتایا کہ یہ کام اتنا بھی آسان نہیں ہے کیونکہ مجھے سمپسنز دیکھتے وقت ایک نوٹ پیڈ اور قلم کے ساتھ بیٹھنا پڑتا ہے اور ہر چھوٹی چھوٹی تفصیل لکھنی پڑتی ہے اور اس دوران میرے ایسے دن بھی گزرے جب میں نے ایک دن میں 30 اقساط دیکھیں۔

واضح رہے کہ امریکی اینیمیٹڈ سیریز ‘دی سمپسنز’ اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے دنیا بھر میں کافی مقبول ہے جس میں مستقبل میں ہونے والے کئی واقعات کو پہلے سے بتایا گیا ہے اور وہ بعد میں حقیقت میں رونما بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں