آسٹریلیا کیخلاف سیریز، حارث رؤف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

haris rauf

پی سی بی نے معروف قومی کرکٹر کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کی وجہ سے وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق کرکٹر حارث روف کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے بقیہ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ بولر فہیم اشرف اور حسن علی بھی انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ ان کی جگہ افتخار احمد اور محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

حارث کے تھپر پر ٹیم مینجمنٹ کو ایکشن لینا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں