وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کا ڈرامہ ناکام ہوگا۔پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ناکام ہو گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے سندھ حقوق مارچ میں خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ سندھ کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔بلاول کہتے ہیں کہ میں عمران خان سے حساب لینے جارہاہوں۔ہم بھاگیں گے نہیں حساب دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بلاول سے یہ پوچھنے آیا ہو ں15سال میں آپ نے کیا کیا؟عمران خان سے ساڑھے3سال کا حساب لے لیں۔آصف زرداری سے 15سال کا حساب لیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں شہید بھٹو کی مقبولیت کے باوجود یہ ناکام کیوں ہو ئے۔سندھ کے عوام اپنے حقوق کیلئے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کر سکتے،کب تک غلامی کی زنجیروں میں جکڑے رہو گے؟
انہوں نے کہا ہے کہ آج شام کو لاڑکانہ میں بتاوں گا میں کون ہوں۔شام کو بتاوں گا میرا بھٹو خاندان سے کیا تعلق ہے۔تم کیا جانو شاہ محمود قریشی اور بھٹو کا رشتہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ لاڑکانہ کے عوام کو تحریک انصاف کا نظریہ پیش کریں گے۔عمران خان کے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا منشور اور فلسفہ ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی نہیں آصف زرداری کی جماعت بن گئی ہے آج لاڑکانہ کے لوگوں کو ترازو میں تولنا ہوگا ،اصلی کیا ہیں اور نقلی کیا۔2023میں سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔