وزیراعظم کو گھبرانا چاہیے، اسلام آباد عدم اعتماد لے کر آرہے ہیں: بلاول بھٹو

وزیراعظم کو گھبرانا چاہیے، اسلام آباد عدم اعتماد لے کر آرہے ہیں: بلاول بھٹو

بدین: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے لیکن اب وہ وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم کو گھبرانا چاہیے۔

اسلام آباد پہنچ کر حکومت پر حملہ کریں گے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات بدین میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بدین کے عوام سے پوچھتا ہوں تبدیلی پسند آئی؟ انہوں ںے کہا کہ ملک میں کھاد اور گیس کا بحران ہے جب کہ مہنگائی و غربت میں اضافہ ہوا ہے لیکن گھبرانا نہیں ہے۔

انہوں ںے کہا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کو مایوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد عوام کے جمہوری حقوق کے لیے ہے اورکٹھ پتلی حکمران جیالوں سے خوفزدہ ہیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ وزیراعظم کا دفاع کرنے کے لیے کٹھ پتلی وزیر سندھ میں آگئے ہیں۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ سیاسی یتیموں کے ٹولے نے سندھ کا رخ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم اور لوٹے پیپلزپارٹی سے سوال کرتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا؟ تو ان کو بتادیں کہ پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے اے ٹی ایمز کی معاشی ترقی کی بات نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ کوعوام کے مسائل کا کچھ پتہ نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیالے اسلام آباد پہنچیں گے مگر کسی کو غیرقانونی حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے فیصلے کوئی کٹھ پتلی نہیں کرسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوا تو وزیراعظم نے گھبرانا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل سلیکٹڈ کی وجہ سے بند پڑی ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ جب ہم وفاقی حکومت بنائیں گے تو صوبوں کو ان کاحق دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان  کٹھ پتلیوں کو جواب دینا ہوگا، حساب دینا ہوگا۔

عمران خان باکردار انسان ہیں، پیپلزپارٹی پنجاب میں دفن ہو چکی: شاہ محمود

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اسلام آباد عدم اعتماد لے کر آ رہے ہیں اور کٹھ پتلی کے خلاف جنگ لڑنے آرہے ہیں۔

قبل ازیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے سجاول میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر آمریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیالوں نے ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا ہے جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف پیپلزپارٹی کے جیالے سڑکوں پر ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ سجاول کےعوام نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیالوں کے ساتھ مل کر ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے لیے جیالے ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے کہا تھا کہ 50 لاکھ  گھراورایک کروڑ نوکریاں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے ملک میں تبدیلی لانے کا وعدہ کیا تھا تو بتائیں کیا تبدیلی آئی؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر تبدیلی آئی تو صرف حکمرانوں کی جیبوں میں آئی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عوام بتائیں ان کو کتنی نوکریاں اور کتنے گھر ملے ہیں؟

پیپلزپارٹی اب جماعت نہیں، زرداری مافیا بن چکی ہے: علی زیدی

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ وفاق صوبائی حکومتوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکاری کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


متعلقہ خبریں