پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ، ہر جمہوری حکومت کا حق ہےکہ اسے مدت مکمل کرنے دی جائے۔
انہوں نے یہ بات چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کے دوران کہی جس میں عدم اعتماد سمیت سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہی اچھے لگتے ہیں ، پارلیمانی روایات کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی
ان کا کہنا تھا کہ مشاورتی عمل اور ملاقاتیں سیاسی عمل کا حصہ ہیں ، فیصلہ سوچ سمجھ کر پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد ہوگا۔ روز بروز بدلتی سیاسی آب و ہوا پر پوری نظر ہے۔