شہباز شریف نئے وزیراعظم،اپوزیشن کے بڑوں میں اتفاق


اپوزیشن جماعتوں کے بڑوں شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور شہبازشریف کو بطور وزیراعظم نامزد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

لاہور میں شہباز شریف کے گھر میں ہونے والی بیٹھک میں تینوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف حکمت عملی پر مشاورت کی، اس موقع پر پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم نے پہلے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اسپیکر اور وزیراعلی ٰپنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد بعد میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپوزیشن مایوس اور مسترد شدہ سیاست دانوں کا ٹولہ ہے، شاہ محمود

اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا ٹاسک سابق صدر آصف علی زرداری کے سپرد کیا گیا جب کہ انہیں  حکومتی اتحادی جماعتوں سے معاملات طے کرنے کا بھی اختیار دیا گیا۔

اس موقع پرشہباز شریف نے نمبر گیم کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی جب کہ آصف زرداری نے ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی سے ہونے والے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اجلاس کے شرکا نے نمبر گیم کے حوالے سے اظہار اطمینان کیا۔  وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔


متعلقہ خبریں