روسی صدر ولادی میر پوٹن کے یوکرین میں روسی فوجیوں کو بھیجنے کا حکم دینے کے بعد منگل کو عالمی اسٹاک میں تیزی سے کمی ہوئی اور تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
آج برینٹ کروڈ کی قیمت میں 2 فیصد ہوا جس کے بعد برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے، دوران ٹریڈنگ لندن برینٹ خام تیل 99 ڈالر 25 سینٹس میں فروخت ہوا جب کہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 96 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔