جسٹن بیبر کو کورونا ہو گیا


 جسٹن بیبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد کینیڈین گلوکار نے امریکا کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

جسٹن بیبر کا لاس ویگاس میں ہونے والا جسٹس ورلڈ ٹور’ شو گلوکار کو کوویڈ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، گلوکار کی ٹیم نے نیویارک ٹائمز کو جسٹن کو کورونا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

جسٹن بیبرکی ٹیم نے ٹوئٹر پر مداحوں کو بتایا ہے کہ لاس ویگاس، نیواڈا میں اتوار کا شو 28 جون تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ جسٹن بیبر ہی وہ ہیں جن کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار میں کووڈ کی ہلکی علامات ہیں اور وہ بالکل ٹھیک محسوس کر رہے ہیں۔

ٹیم نے پوسٹ میں مزید کہا کہ جسٹن بیبر بھی شو کے ملتوی ہونے سے خوش نہیں ہیں، لیکن ان کی ٹیم اور ان کے مداحوں کی صحت اور زندگی ان کی اولین ترجیح ہے۔

27 سالہ جسٹن ڈریو بیبر ایک کینیڈین گلوکار ہیں۔ جنہیں امریکی ریکارڈ ایگزیکٹو سکوٹر براؤن نے 2008 میں دریافت کیا تھا۔


متعلقہ خبریں