اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے سینیئر صحافی اور ممتاز تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔
محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج
ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے محسن بیگ کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا۔
معروف سینئر صحافی محسن بیگ پر بنا لائسنس پستول رکھنے کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔
محسن بیگ کی گرفتاری قابل مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے، شہباز شریف
اس سلسلے میں پولیس نے عدالت کو بتایا کہ محسن بیگ کے خلاف ناجائز اسلحے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ عدالت نے ملزم کو بنا لائسنس اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ میں جیل بھجوانے کا حکم سنا دیا۔
واضح رہے کہ محسن بیگ پہلے ہی دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار اور جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔
محسن بیگ تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
سینئر صحافی محسن بیگ کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔