علیم ڈار کے ہاتھ نہ آنے والے دھانی اولمپکس میں دوڑنے کا سوچنے لگے

shahnawaz dhani

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں  منفردانداز کی وجہ سےمشہور شاہنواز دہانی 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کا سوچنے لگے۔

شاہنواز دہانی نے  سوشیل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پیرس اولپکس میں حصہ لینے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں پیرس میں 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کا سوچ رہا ہوں۔ انہوں نے پاکستانی ایتھلیٹ عبدالمعید بلوچ اور اولپمکس کے آفیشنل ہینڈل  کو ٹیگ کرتےہوئےپوچھا ہے آپ کا کیا خیال ہے؟ْ؛


شاہنواز دہانی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں وکٹ لینے پر جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اس خیال کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علیم ڈار کی دھانی کو پکڑنے کی ناکام کوشش، ویڈیو وائرل

میچ میں شاہنواز دہانی نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں باؤنڈری کی طرف دوڑ لگائی تو بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ میں آتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نسیم شاہ نے بلا دکھا کر انہیں روکنے کی کوشش کی۔

اگلی ہی گیند پر شاہنواز دھانی نے نسیم شاہ کو آؤٹ کیا تو ایک مرتبہ پھر وہ باؤنڈری کی جانب دوڑے۔ اس موقع پر انہیں گراؤنڈ میں موجود امپائر علیم ڈار نے پکڑ کر روکنے کی کوشش شاہنواز ان سے بچ کر باونڈری کےقریب پہنے اور مخصوص انداز میں جشن منایا۔

شاہنوازدھانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے خود بھی اس ویڈیو پر منفرد ٹویٹ کر کےاس لمحے کو  مزید دلچسپ بنا دیا ہے


متعلقہ خبریں