سینئیر تجزیہ کار اور صحافی محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
محسن بیگ کی اہلیہ نے دہشتگردی کا مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔ درخواست میں دہشتگردی کی مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ درج کیا۔ عدالت پولیس کو مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ محسن بیگ کے خلاف گرفتاری کے لیے آئے ہوئے ایف آئی اے اہلکار پر تشدد کرنے کے الزام پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔محسن بیگ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔
تفصیل پڑھیں: مرادسعید نے کیس کیا وہ جانیں اور محسن بیگ جانیں، میرا کیا تعلق؟ فواد چودھری
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے نے سینئرصحافی محسن بیگ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کرلیا تھا۔
دوران گرفتاری محسن بیگ اور ان کے بیٹے کی جانب سے مزاحمت کی گئی تھی۔ وائرل ویڈیو کے مطابق محسن بیگ کی جانب سے دوران گرفتاری فائرنگ کی گئی تھی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا تھا۔