انتخابات کے لیے مشین کا انتخاب الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، شبلی فراز

انتخابات کے لیے مشین کا انتخاب الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد انتخابات میں شفافیت لانا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری کوئی مشین نہیں ہے، ہم نے اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنا تھا۔

نجی فرم سے خریدی گئی مشینیں قابل قبول نہیں ہوں گی، الیکشن کمیشن کا خط

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن پروپگنڈہ کر رہی تھی کہ حکومت الیکشن کے لیے اپنی مشین لے آئی ہے حالانکہ ہماری کوئی مشین ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے کہ وہ کس مشین کا انتخاب کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئندہ دو ہفتوں میں ٹینڈرز پاس کر لے گا۔

سینیٹر شبلی فراز نے اس سلسلے میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں 20 فیصد سے زائد ووٹ ضائع ہوئے جو جیتنے کے مارجن سے زیادہ تھے۔

ہمت ہے126 دن کا دھرنا دیکر دکھائیں، حیران ہیں شہباز شریف جیل میں کیوں نہیں؟ شبلی فراز

انہوں نے وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ کون فیل اورکون پاس ہوا؟ یہ اہم نہیں ہے کیونکہ بنیادی مقصد وزارتوں کی کارکردگی کو بہتری کی طرف لے جانا ہے۔

اپنی وزارت کے حوالے سے شبلی فراز نے بتایا کہ وزارت سائنس نے گزشتہ 6 ماہ میں ای وی ایم کے علاوہ مختلف سائنسی پالیسیاں بنائیں۔

انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہوں گے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے پنکھوں کے معیار کو بہتر کر کے 3 ہزار 500 میگا واٹ بجلی کی بچت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح پاکستان حلال اتھارٹی کے لیے قوانین بنوائے ہیں۔


متعلقہ خبریں